🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حضرت ابوہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ 7 ہجری میں مسلمان ہوئے ہیں اور انہوں نے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت ابوہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ 7 ہجری میں مسلمان ہوئے ہیں اور انہوں نے مفصل سورتوں میں سے دو کے سجدہ کا تذکرہ کیا ہے،
جو اس بات کی دلیل ہے کہ ان سورتوں میں بھی سجدہ کیا جائےگا۔
امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک قرآن مجید میں گیارہ سجدے ہیں۔
وہ سُوْرَۃُ ص اور سُوْرَۃُ النَّجْم،
اِنْشِقَاقْ اور اِقْرَأْ میں سجدہ نہیں مانتے۔
امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک چودہ سجدے ہیں اور وہ بھی سُوْرَۃُ ص کا سجدہ نہیں مانتے اور سُوْرَةُ حَجْ میں دو سجدے مانتے ہیں امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک بھی چودہ سجدے ہیں وہ سُوْرَةُ ص کا سجدہ مانتے ہیں اور سُوْرَةُ حَجْ میں ایک سجدہ سمجھتے ہیں۔
امام احمد رحمۃ اللہ علیہ اور محدثین کے نزدیک پندرہ سجدے ہیں وہ سب کو تسلیم کرتے ہیں۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1301