شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: مکی سورتوں میں قبر کے عذاب کا ذکر موجود ہے لیکن ان آیات کا تعلق...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
مکی سورتوں میں قبر کے عذاب کا ذکر موجود ہے لیکن ان آیات کا تعلق کافروں سے ہے اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پہلے یہی سمجھتے تھے کہ عذاب قبر کافروں کے لیے ہے مدینہ میں آکر اس بات کا علم ہواس کہ گناہ گار مسلمانوں کو بھی اس آزمائش اور عذاب سے دوچار ہونا ہو گا۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو چونکہ قبر کے امتحانوں کے بارے میں بتایا تھا اور انہوں نے اس سے عذاب قبر نہ سمجھا۔
اس لیے یہودی عورتوں کی تکذیب کر دی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فتنہ قبر کے بعد عذاب قبر سے بھی آگاہ کر دیا تھا کیونکہ فتنہ قبر ہی عذاب قبر کا پیش خیمہ ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1321