🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: مَأْثَمْ: مصدر ہوتو معنی گناہ ہو گا، یا اس سے مراد ایسا کام ہے جو...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
مَأْثَمْ:
مصدر ہوتو معنی گناہ ہو گا،
یا اس سے مراد ایسا کام ہے جو گناہ کا سبب وباعث ہو،
مَغْرَمْ،
یعنی قرض یا ایسا کام جو قرض کا باعث بنے۔
فوائد ومسائل:
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اگلے پچھلے تمام گناہ معاف ہو چکے ہیں۔
اس کے باوجود،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم قبر اور جہنم کے عذاب سے پناہ مانگتے ہیں اس کی علماء نے کئی توجیہات بیان کی ہیں۔
1۔
امت کو دعاء کی تعلیم اور تلقین کے لیے۔
2۔
یہ بتانے کے لیے کہ دعا مانگنا سنت ہے۔
3۔
تواضع اور عبودیت وبندگی کے اظہار کے لیے۔
4۔
اللہ تعالیٰ کی عظمت وہبیت اور خوف کے غلبہ کے سبب۔
5۔
انسان کا اللہ کی طرف احتیاج اور فقر کے اظہار کے لیے۔
6۔
اللہ کے حکم واستغفرہ کے امتثال (حکم ماننا)
کے لیے۔
7۔
امت کو استغفار کی ترغیب وتشویق (رغبت وثوق دلانا)
کے لیے کہ میں اس قدر بلند وبالا درجہ رکھنے کے باوجود اگر استغفار کرتا ہوں تو تمہیں اس کا کس قدر اہتمام اور پابندی کرنی چاہیے۔
8۔
ان گناہوں اور قبر ودوزخ سے ڈرانے کے لیے کہ یہ بہت مشکل گھاٹیاں ہیں ان کی فکر کرو۔
9۔
دعا واستغفار،
مستقل طور پراللہ کے قرب و رحمت اور رفع درجات کا باعث ہے۔
اس لیے ضروری نہیں،
انسان ضرورت مند ہو یا گناہ گار ہو تو پھر ہی دعا استغفار کرے۔
بلکہ نیکیوں کے حصول اوردرجات کی بلندی کی خاطر یہ کام کرنے چاہئیں،
اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے باوجود کہ مسیح دجال کا ظہور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد قیامت کے قریب ہو گا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے شروفتنہ سے پناہ طلب کرتے تھے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1325