🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: 1۔ امام طاؤس نے تعوذ کے ترک کر دینے پر اپنے بیٹے کو نئے سرے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
1۔
امام طاؤس نے تعوذ کے ترک کر دینے پر اپنے بیٹے کو نئے سرے سے نماز پڑھنے کا حکم دیا جس سے معلوم ہوتا ہے وہ اس حکم کو فرضیت کے معنی میں لیتے تھے ابن حزم رحمۃ اللہ علیہ کا بھی یہی نظریہ ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے منقول تعوذ نماز کے لیے ضروری ہے لیکن جمہور علماء کے نزدیک یہ استحباب کے لیے ہے یعنی یہ کلمات نماز میں پڑھنے چاہئیں لیکن اس کے بغیر نماز ہوجاتی ہے۔
2۔
بعض لوگ دفن کے بعد اذان دیتے ہیں تاکہ شیطان بھاگ جائے اور میت کو فرشتوں کے سوالات کے جواب مستحضر ہوں،
علامہ سعیدی نے لکھا ہے اس کو تدفین کا ایک رکن قرار دینا باطل اور بدعت سئیہ ہے۔
(ج: 2 ص: 190)
ظاہر بات ہے بدعت کا آغاز اسی طرح ہوتا ہے کہ پہلے ایک کام اچھا سمجھ کر شروع کیا جاتا ہے اس کو ضروری اور لازم نہیں سمجھا جاتا،
آہستہ آہستہ اس کو دین کا حصہ بنا لیا جاتا ہے اور جو وہ کام نہ کرے اس کو طعن و تشنیع کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1333