شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اَنْتَ السَّلاَمُ: کا معنی یہ ہے کہ تو ہرعیب ونقص، حوادث وآفات اور ہر قسم...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اَنْتَ السَّلاَمُ:
کا معنی یہ ہے کہ تو ہرعیب ونقص،
حوادث وآفات اور ہر قسم کے تغیر وزوال سے محفوظ اور پاک ہے اور مِنْکَ السَّلاَمُ:
کا معنی ہے کہ سلامتی تیرے ہاتھ میں ہے جس کے لیے چاہے اور جب چاہے سلامتی کا فیصلہ کرے اورجس کے لیے نہ چاہے نہ فیصلہ کرے اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا مقصد یہ ہے کہ عام طورپر آپ صلی اللہ علیہ وسلم قبلہ رخ بیٹھ کر یہی کلمات پڑھتے تھے اور اس کے بعد مقتدیوں کی طرف منہ کر لیتے تھے اور باقی ذکر و اذکار کرتے تھے جیسا کہ دوسری روایات سے ثابت ہوتا ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1335