🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اگرچہ عام گناہوں اور کوتاہیوں سے محفوظ تھے۔ لیکن...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اگرچہ عام گناہوں اور کوتاہیوں سے محفوظ تھے۔
لیکن قریباں رابیش بود حیرانی کے فطری اصول کے مطابق،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان لغزشوں اور کوتاہیوں سے سخت لرزاں اور ترساں رہتے تھے جو بشری تقاضوں کے تحت بھول چوک کے سبب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سرزد ہو سکتی تھیں اور معصیت ونافرمانی نہ ہونے کے باوجود آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بلند و بالا شان اور مقام تقریب کےلحاظ سے قابل گرفت ہو سکتی تھیں۔
مشہور مقولہ ہے۔
(حَسَنَاتُ الْأَبْرَارِ سَيِّئٰاتُ الْمُقَرَّبِيْن)
جن کے رتبے ہیں سواء ان کو سوا مشکل ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا سے معلوم ہوتا ہے انسان کسی قدر بھی بلند و بالا مقام پر فائز ہو جائے وہ بشریت کے تقاضوں سے نہیں نکل سکتا اور اللہ تعالیٰ کی توفیق و راہنمائی کے بغیر خطاؤں اور لغزشوں سے دور نہیں رہ سکتا اور گناہ مادی میل کچیل کی طرح دل اور روح کی میل کچیل ہیں اور اللہ کے غضب کی آگ اور اس کی سوزش وجلن کا سبب ہیں،
اس لیے اس حدت وسوزش کو اللہ کی بخشش ورحمت کے پانی،
برف اور اولوں سے ٹھنڈا کرنے کی ضرورت ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1354