شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ نے استدلال کیا ہے کہ نماز...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ نے استدلال کیا ہے کہ نماز میں جو اذکار منقول ہیں،
ان کے علاوہ ذکر کرنا بھی جائز ہے۔
بشرط یہ کہ وہ منقول کے خلاف نہ ہو،
اس پر علامہ سعیدی لکھتے ہیں۔
یہ صحیح نہیں ہے کیونکہ یہ ذکر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کیا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو مقرراور جائز رکھا اس لیے اس کا جواز آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تقریر اور تشریح سے معلوم ہوا اب جب کہ وحی منقطع ہو چکی ہے۔
کسی شخص کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ نماز یا کسی معین عبادت میں اپنی طرف سےذکر اذکار کا اضافہ کرے حتیٰ کہ ہمارے فقہاء نے کہا ہے اگر پہلے تشہد کے بعد کسی شخص نے۔
(اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ)
سہواً یا عمداً پڑھ دیا تو اس پر سجدہ سہو لازم آئے گا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت میں بعد کے لوگوں کو کسی اضافہ کا حق نہیں ہے۔
(شرح مسلم: 2/ 212)
سوال یہ ہے کہ جب یہ بات طے ہے کہ وحی منقطع ہو گئی ہے اور شریعت تمام ہو چکی ہے اور شریعت میں بعد کے لوگوں کو کسی اضافہ کا حق حاصل نہیں ہے تو پھر عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم درود شریف کے نئے نئے صیغے اور ایصال ثواب کے لیے انواع واقسام کی نفلی عبادات کا بغیر شرعی تعین کے تعین کرنا کیا یہ اضافہ نہیں ہے؟ یہ تمام امور مستحسن کیسے ہو گئے؟ پہلے تشہد میں درود کی گنجائش موجود ہے۔
بلکہ بعض ائمہ تو اس کو لازم قرار دیتے ہیں،
اس پر سجدہ سہو ڈال دیا گیا ہے۔
اسی طرح نمازی کو اگر چھینک آ جائے تو وہ زبان سے اَلْحَمْدُلِلّٰہِ کہہ سکتا ہے۔
لیکن امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی ایک روایت کی رو سے اس کی نماز فاسد ہو جائے گی تو کیا ان کے امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک ان امور کو مستحسن قرار دیا جا سکتا ہے جو ان کے مقلدوں نے ان کے بعد نکال لیے ہیں۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1357