شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: ابوقتادہ رحمۃ اللہ علیہ کی روایت سے معلوم ہوتا ہے جب امام نماز کے لیے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
ابوقتادہ رحمۃ اللہ علیہ کی روایت سے معلوم ہوتا ہے جب امام نماز کے لیے آتا ہوا نظر آ جائے پھر تکبیر کہنی چاہیے اور امام کو دیکھ کر مقتدیوں کو صف بندی کرنی چاہیے۔
حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ کر اقامت شروع کر دیتے تھے۔
جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو نظر آنے لگتے تو وہ اٹھنا شروع کر دیتے اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مصلے پر کھڑے ہونے تک لوگ (صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین)
صف بندی کر لیتے۔
امام مالک رحمۃ اللہ علیہ اور عام سلف کا طریقہ یہی تھا کہ وہ اقامت کےساتھ ہی کھڑا ہونا شروع ہو جاتے۔
امام احمد رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک مقتدی:
(قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ)
پر کھڑے ہو جائیں گے اور امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ اور بعض حضرات کے نزدیک اقامت کے ختم ہونے پر کھڑے ہوں گے اور ان سب ائمہ اور جمہور سلف کے نزدیک تکبیر کے ختم ہونے کے بعد امام تکبیر تحریمہ کہے گا۔
لیکن امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک مقتدی:
(حَيَّ عَلَى الصَّلاةِ)
پر کھڑے ہوں گے اور جب مؤذن (قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ)
کہہ لے گا تو امام اَللہُ اَکْبَر کہہ دے گا۔
ظاہر ہے عملی طور پر صحیح اور مناسب طریقہ،
امام مالک رحمۃ اللہ علیہ والا ہے کیونکہ سب لوگوں کا بیک وقت کھڑا ہونا مشکل ہے اور صف بندی کا تقاضا بھی یہی ہے نماز کے لیے صف بندی ضروری ہے۔
اس لیے اقامت کے ساتھ ہی صف بندی شروع کر دینی چاہیے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1366