🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) ذَکَرَ: یہاں تذکرہ کے معنی میں ہے کہ آپﷺ کو یاد آیا۔ (2) يَنْطِفُ:...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
ذَکَرَ:
یہاں تذکرہ کے معنی میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یاد آیا۔
(2)
يَنْطِفُ:
قطرے گر رہے تھے۔
فوائد ومسائل:
ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث سے معلوم ہوا جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم حجرہ مبارک سے نکلنے لگتے بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ تکبیر شروع کر دیتے کچھ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ کر کھڑا ہونا شروع کر دیتے ان کو دیکھ کر دوسرے لوگ بھی کھڑے ہو جاتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مصلیٰ پر آنے تک تکبیر ہو چکی ہوتی اور مقتدی صفیں برابر کر لیتے اور یہ بھی ممکن ہے یہ واقعہ ابو قتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت سے پہلے پیش آیا ہو اور اس بنا پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہو۔
(لَاتَقُوْمُوْا حَتّٰى تَرَوْنِيْ)
مجھے دیکھے بغیر کھڑا نہ ہوا کرو اور اس سے یہ بھی ثابت ہوا تکبیر تحریمہ اور اقامت کے درمیان ضرورت کی گفتگو ہو سکتی ہے نیز تکبیر کے بعد کچھ ضرورت کے تحت تاخیر ہو جائے تو دوبارہ تکبیرکی ضرورت نہیں ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1367