شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: ان روایات کا مقصد یہ ہے اگر نو مسلم نے یا بالغ ہونے والے بچے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
ان روایات کا مقصد یہ ہے اگر نو مسلم نے یا بالغ ہونے والے بچے نے یا دیوانگی اور بے ہوشی سے ہوش میں آنے والے نے یا حیض و نفاس سے پاک ہونے والی عورت نے کسی نماز کا آخری وقت پا لیا تو ان سب کو یہ نماز پڑھنی پڑے گی اگر نماز کا وقت صرف ایک رکعت کے بقدر باقی تھا تو تب بھی یہ نماز ان سب پر فرض ہو جائے گی اسی طرح اگر کسی نے امام کے ساتھ ایک رکعت کو پا لیا تو اس کو جماعت کی فضیلت حاصل ہو جائے گی اسی طرح اگر کسی مجبوری یا ضرورت کے سبب ایسے وقت میں نماز شروع کی کہ ایک رکعت پڑھنے کے بعد اس کا وقت نکل گیا تو وہ اس نماز کو مکمل کر لے گا ان احادیث کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ایک رکعت پا لینے سے اس نے مکمل نماز پا لی اور اب باقی نماز پڑھنے کی ضرورت نہیں رہی کسی امام کے نزدیک یہ معنی مراد نہیں لیا جا سکتا۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1373