🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: جب سورج غروب ہو جاتا ہے تو مغرب کی طرف تقریباً ایک گھنٹہ تک سرخی...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
جب سورج غروب ہو جاتا ہے تو مغرب کی طرف تقریباً ایک گھنٹہ تک سرخی رہتی ہے اس کے بعد وہ سرخی ختم ہو جاتی ہے اس کی جگہ کچھ دیر تک (تقریباً آدھ گھنٹہ)
سفیدی رہتی ہے پھر وہ سفیدی بھی غائب ہو جاتی ہے اور اس کی جگہ سیاہی آ جاتی ہے۔
صاحبین (امام ابو یوسف،
امام محمد)
اور امام مالک رحمۃ اللہ علیہ،
امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ اور امام احمد رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک شفق سے مراد سرخی اور امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے مشہور قول کے مطابق اس سے مراد سرخی اور سفیدی دونوں ہیں یعنی سیاہی آنے پر عشاء کا وقت ہو گا اور ایک قول دوسرے آئمہ کے مطابق ہے اس لیے عام طور پر آج کل عمل عام آئمہ کے قول کے مطابق ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1385