شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: فَيْحِ جَهَنَّم: جہنم کی گرمی کا انتشارو پھیلاؤ اور اس کا جوش۔ فوائد ومسائل: مولانا...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
فَيْحِ جَهَنَّم:
جہنم کی گرمی کا انتشارو پھیلاؤ اور اس کا جوش۔
فوائد ومسائل:
مولانا منظور احمد نعمانی رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے دنیا میں ہم جو دیکھتے اور محسوس کرتے ہیں اس کے کچھ تو ظاہری اسباب ہوتے ہیں جنھیں ہم خود بھی سمجھتے اور جانتے ہیں اور کچھ باطنی اسباب ہوتے ہیں جو ہمارے احساس وادراک کی دسترس سے باہر ہوتے ہیں انبیاء علیہ السلام کبھی کبھی ان کی طرف اشارے فرماتے ہیں اس حدیث میں جو یہ فرمایا گیا ہے کہ گرمی کی شدت آتش دوزخ کے جوش سے ہےیہ اسی قبیل کی چیز ہے گرمی کی شدت کا ظاہر سبب تو آفتاب ہے اور اس بات کو ہر شخص سمجھتا ہے اور کوئی بھی اس سے انکار نہیں کر سکتا لیکن عالم باطن اور عالم غیب میں اس کا تعلق جہنم کی آگ سے بھی ہے اور یہ ان حقائق میں سے ہے جو انبیاء عليهم السلام ہی کے ذریعہ معلوم ہو سکتے ہیں۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1395