🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) فَيئَ: سورج ڈھلنےکے بعد کے سایہ کو فیئَ کہتے ہیں۔ (2) تلول: تل کی...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
فَيئَ:
سورج ڈھلنےکے بعد کے سایہ کو فیئَ کہتے ہیں۔
(2)
تلول:
تل کی جمع ہے،
مٹی یا ریت کا ٹیلہ۔
فوائد ومسائل:
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث کا مقصد یہ ہے کہ جس موسم میں جہاں نصف النہار کے وقت سخت گرمی ہو اور گرمی کی شدت کی وجہ سے فضا جہنم بن رہی ہو تو ظہر کی نماز تاخیر کر کے ایسے وقت پڑھی جائے جب گرمی کی شدت ٹوٹ جائے اور وقت کچھ ٹھنڈا ہو جائےاور جمہور کا یہی موقف ہے امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ اس کو جامعت کے لیے دور سے آنے والوں کے لیے مانتے ہیں اس کے مطابق امام نووی رحمۃ اللہ علیہ نے باب قائم کیا ہے لیکن یہ تاویل درست نہیں ہے اور ابو ذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ ابراد اتنا ہونا چاہیے کہ دیواروں کا سایہ اس قدر ہو جائے کہ اس میں آنا جانا ممکن ہو یہ مقصد نہیں ہے گرمی ختم ہو جائے اور زمین ٹھنڈی ہو جائے کیونکہ اگر یہ مقصد ہوتا تو صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین کو سجدہ کرنے کے لیے زمین پر کپڑا بچھانے کی ضرورت پیش نہ آتی اور صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین کو گرمی کی شکایت کرنے کی ضرورت لا حق نہ ہوتی۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1400