🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) الشَّمسُ حّيَّة: سورج زندہ ہوتا تھا، یعنی اس کی رنگت زردی یا سرخی مائل...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
الشَّمسُ حّيَّة:
سورج زندہ ہوتا تھا،
یعنی اس کی رنگت زردی یا سرخی مائل نہیں ہوتی تھی ابھی اس میں گرمی اور تپش موجود ہوتی تھی۔
(2)
عَوَالِي:
مدینہ کی نجد کی طرف والی آبادیاں بلند سطح پر واقع تھیں،
اس لیے ان کو عوالی کہتے تھے۔
قریب ترین آبادیاں دو یا تین میل کے فاصلہ پر واقع تھیں اور دور واقع آبادیاں،
چھ سے آٹھ میل کے فاصلہ پر تھیں۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1408