🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: (1) عصر کی نماز بلا کسی عذر اور مجبوری کے اتنی مؤخر کرنا کہ آفتاب...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
(1)
عصر کی نماز بلا کسی عذر اور مجبوری کے اتنی مؤخر کرنا کہ آفتاب غروب ہونے کے قریب پہنچ جائے اور اس آخری اور تنگ وقت میں مرغ کی ٹھونگوں کی طرح جلدی جلدی چار رکعتیں پڑھنا جن میں اللہ کے ذکر کی مقدار بھی بہت کم اور برائے نام ہو ایک منافقانی طرز عمل ہے مومن کو ہر نماز خاص کر عصر کی نماز اپنے صحیح وقت پر انتہائی طمانیت اور تعدیل کے ساتھ پڑھنی چاہیے جلدی جلدی رکوع اور سجدہ کرنے تو مرغ کی ٹھونگوں کی طرح اوپر نیچے ہونا ہے۔
(2)
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دور میں بنو امیہ کے بعض گورنر عصر کی نماز بہت تاخیر سے پڑھتے تھے اور حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ ان کے اس طرز عمل کو غلط اور خلاف سنت سمجھتے تھے اس لیے انھوں نے اپنے پاس آنے والوں کو نماز عصر پڑھ لینے کے لیے کہا اور بعد میں انہیں یہ حدیث سنائی اور وہ خود بھی عصر کی نماز گھر پر جلد پڑھ لیتے تھے جیسا کہ اگلی روایت میں آ رہا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1412