🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: بنو سلمہ مسجد نبوی سے کچھ فاصلہ پر ہے آپﷺ وہاں تشریف لے گئے آپﷺ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
بنو سلمہ مسجد نبوی سے کچھ فاصلہ پر ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں تشریف لے گئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جانے کے بعد اونٹ ذبح کیا گیا پھر اس کا گوشت کاٹا گیا اس کے بعد اس کو پکا کر مغرب سے پہلے پہلے کھا لیا گیا یہ اس بات کی صریح دلیل ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم عصر کی نماز وقت ہوتے ہی پڑھ لیتے تھے اور وہ وقت مثل اول تھا کیونکہ نماز پڑھ کر عوالی میں ایسے وقت پہنچنا کہ آفتاب ابھی بلند ہو اس کے بغیر ممکن نہیں اسی طرح اونٹ نحر کر کے اس کا گوشت پکا کر شام سے پہلے کھانا جلد نماز پڑے بغیر ممکن نہیں۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1414