🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) وُتِرَ أَهلُهُ وَمَالُه: اہل اور مال کے لام پر نصب اور رفع (زبر، پیش)...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
وُتِرَ أَهلُهُ وَمَالُه:
اہل اور مال کے لام پر نصب اور رفع (زبر،
پیش)
دونوں آ سکتے ہیں۔
اکثر ائمہ اہل ومال کو مفعول ثانی مانتے ہیں کیونکہ وتر کے دو مفعول آتے ہیں قرآن مجید ﴿لَن يَّتِرَكُمْ أَعْمَالَكُمْ﴾ (سورۃ محمد: 35)
معنی ہو گا سلب کر لینا کہ اس سے اس کا اہل ومال سلب کر لیے گئے اور بقول ابن عبدالبر رحمہ اللہ سلب بھی اس طور پر کیے گئے کہ اس سے بدلہ اور انتقام لینے کی ضرورت ہے۔
اس طرح اسے دہرا غم لاحق ہے اہل اور مال سے محرومی اور بدلہ اور انتقام لینے کی صورت وحیلہ کی فکروتلاش۔
اور اگر اہل ومال کو نائب فاعل بنا کر مرفوع پڑھیں تو معنی ہو گا اس کا اہل ومال تباہ وہلاک ہو گیا۔
(2)
تَفُوتُهُ العَصرُ:
علماء نے عصر کے فوت ہونے کے مختلف معانی مراد لیے ہیں:
(1)
عصر کا وقت نکل گیا۔
(2)
سورج کی رنگت بدل گئی۔
(3)
وقت مختار نکل گیا۔
(4)
عصر کی جماعت رہ گئی۔
عصر کی نماز کی تخصیص اس لیے ہے کہ یہ کاروبار اور خریدوفروخت میں مشغولیت کا وقت ہےاور انسان دنیوی کاروبار کو ترجیح دیتے ہوئے اس نماز سے سستی کا مظاہرہ کرتا ہے اور یہ اپنے اہل وعیال کی خاطر کرتا ہے۔
اس لیے فرمایا یہ حرکت جن کی خاطر کر رہا ہے تو یہ درحقیقت ان دونوں کی خیروبرکت سے محروم ہو رہا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1417