شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: (1) حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث سے نماز کے ساتھ نبی اکرم...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
(1)
حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث سے نماز کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے شغف اور شوق کا اظہار ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کے تاخیر سے پڑھنے کا اتنا رنج اور قلق ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا باعث بننے والے مشرکوں کے خلاف دعا کی حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے طائف کی وادیوں میں پیغام توحید سنانے پر لہولہان کرنے،
دل آزار باتیں کہنے اور غنڈوں اور اوباشوں کے آوازیں کسنے پر ان کے خلاف دعا نہیں کی تھی،
اس طرح مشرکوں کے ہر قسم کے ظلم و ستم روا رکھنے پر ان کے خلاف دعا نہیں کی۔
لیکن غزوہ خندق کے موقعہ پر نماز کا وقت نکل جانے پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا پیمانہ صبر لبریز ہو گیا لیکن آج ہماری حالت کیا ہے؟ بلا وجہ اور بلا عذر نمازیں چھوڑ دیتے ہیں اور ہمیں احساس تک نہیں ہوتا۔
(2)
غزوہ خندق تک نماز خوف (جنگ کی نماز)
کا حکم نازل نہیں ہوا تھا اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ والی نماز نہیں پڑھی تھی اور ان احادیث سے یہ بھی ثابت ہوا کہ الصلوۃ الوسطی کےمراد نماز عصر ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1426