🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) نِسَاءُ المُؤمِنَات: میں إِضَافَةُ الْمَوْصُوْفِ إِلَي الصِّفَّة ہے، جو بعض (کوفی) نحویوں کے نزدیک...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
نِسَاءُ المُؤمِنَات:
میں إِضَافَةُ الْمَوْصُوْفِ إِلَي الصِّفَّة ہے،
جو بعض (کوفی)
نحویوں کے نزدیک جائز نہیں ہے اس لیے ان کو یہاں تأویل کی ضرورت پیش آتی ہے،
وہ یہاں موصوف محذوف مانتے ہیں،
یعنی نِسَاء الأَنفُس المُؤمِنَات يا نِسَاءُ الجَمَاعَاتِ المُؤمِنَات،
بناتے ہیں،
یا نساء کو فاضلات کے معنی لیتے ہیں یعنی فَاضِلَاتُ المُؤمِنَات جیسے کہتے ہیں رِجَالُ القَومِ يعني فُضُلَاءُ القَوم اور جن کے نزدیک ابصری جائز ہے ان کو کسی تاویل کی ضرورت نہیں۔
(2)
مُتَلَفِّعَات:
لپٹی ہوئیں،
پہنےہوئے۔
(3)
مَر﷩وط:
مرط کی جمع ہے۔
دھاری دار چادر۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1457