🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ آپﷺ کا ظہر کی نماز کے بارے میں...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ظہر کی نماز کے بارے میں یہ معمول تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم زوال ہوتے ہی نصف النہار میں پڑھ لیا کرتے تھے لیکن دوسری حدیثوں کی روشنی میں یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ معمول گرمی کے موسم میں نہیں تھا کیونکہ سخت گرمی کے موسم میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی نماز کچھ تأخیر سے پڑھتے تھے اور عشاء کی نماز میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کی سہولت اور ان کی آمد کا لحاظ کرتے تھے اور عصر کی نماز اس وقت پڑھ لیتے تھے جبکہ ابھی سورج کی گرمی اور روشنی میں کوئی فرق نہیں پڑا ہوتا تھا یعنی جلدی پڑھ لیتے تھے خلاصہ کلام یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کے سوا ہر نماز وقت ہوتے ہی پڑھ لیتے تھے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1460