شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: (1) نماز اپنے وقت مختار میں سکون و اطمینان کے ساتھ خشوع وخضوع کو قائم...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
(1)
نماز اپنے وقت مختار میں سکون و اطمینان کے ساتھ خشوع وخضوع کو قائم رکھ پڑھنا نماز کو زندہ رکھنا ہے یعنی نماز کی روح اور مقصد کو ملحوظ رکھنا ہے اور نماز کو بلا وعذر مجبوری وقت کے ختم ہونے کے بعد یا وقت آخر میں پڑھنا یا اس میں بے پروائی اور نیم دلی کا مظاہرہ کرنا،
جلدی جلدی بلا سکون واعتدال ٹھونگیں لگانا نماز کی روح اور اس کے مقصد کو ضائع کر کے اس کو مار ڈالنا۔
(2)
اگر کسی امام کا یہ وطیرہ اور عادت ہو کہ وہ نماز ہمیشہ وقت مختار کے بعد یا وقت کے آخر میں یا وقت نکلنے کے بعد نماز پڑھاتا ہے تو نماز انفرادی طور پر یا جماعتی جیسے ممکن ہو پڑھ لینی چاہیے اگر فتنہ و فساد کا خطرہ ہو تو دوبارہ جماعت کے ساتھ نماز پڑھ لینی چاہیے یہ دوسری نماز نفل ہو گی اور عام طور پر امراء یہ تأخیر ظہر اور عصر کی نماز میں روا رکھتے تھے اس لیے یہ کہنا کہ عصر کی نماز دوبارہ نہیں پڑھی جا سکتی کیونکہ عصر کے بعد نفل نہیں ہیں،
درست نہیں ہے کیونکہ یہ نفل اپنی خوشی سے نہیں پڑھے جا رہے ایک مجبوری اور ضرورت کے تحت پڑھے جا رہے ہیں بلا سبب عصر کے بعد نفل پڑھنا جائز نہیں۔
(3)
اس حدیث سے یہ بھی ثابت ہوا کہ بعد والی نماز نفل ہو گی اور پہلے پڑھی ہوئی نماز فرض ہو گی۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1465