شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: جس طرح ہماری اس مادی دنیا میں چیزوں کے خواص اور اثرات میں درجوں کا...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
جس طرح ہماری اس مادی دنیا میں چیزوں کے خواص اور اثرات میں درجوں کا تفاوت ہے اور اس فرق و امتیاز کی بنا پر چیزوں کی قدر و قیمت اور افادیت میں فرق پڑتا ہے اس طرح ہمارے اعمال میں بھی درجوں کا فرق ہے اور یہ علم صرف اللہ تعالیٰ ہی کو ہے اور اللہ تعالیٰ کے بتانے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر اس کا انکشاف ہوتا ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”نماز باجماعت کی فضیلت اکیلے نماز پڑھنے کے مقابلہ میں پچیس یا ستائیس گنا زیادہ ہے“ یعنی بعض اوقات پچیس گنا ثواب زیادہ ہوتا ہے اور بعض دفعہ ستائیس گنا اس فرق کی وجہ نماز میں آنے والے کا خلوص خضو ع و خشوع یا بعد مصافت ہے یا آنے والے کی مشغولیت اور مشقت ہے کہ اس نے جماعت کے حصول کے لیے کس قسم کا کام چھوڑا ہے اور اس کے لیے کس قدر تکلیف اٹھانی پڑی ہے یا بلند قرآءت والی نمازوں کا ثواب ستائیس گنا اور آہستہ قرآءت والی کا پچیس گنا یا جن نمازوں میں فرشتوں کا اجتماع ہوتا ہے ان کا ثواب ستائیس گنا اور باقی کا پچیس گنا۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1477