الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
لغوی تشریح : «رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ» بعض روایات میں «رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ» بھی مروی ہے، یعنی «لَكَ» سے پہلے...
لغوی تشریح:
«رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ» بعض روایات میں «رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ» بھی مروی ہے، یعنی «لَكَ» سے پہلے ”واؤ“ بعض روایات میں ہے اور بعض میں نہیں ہے۔ دونوں طرح ثابت ہے۔ ”واؤ“ کو جب ثابت رکھیں گے تو اس صورت میں محذوف پر عطف ہو گا، یعنی «أَطَعْنَاكَ وَ حَمِدْنَاكَ» ”ہم نے تیری اطاعت اور حمد و ستائش کی۔“ یا ”واؤ“ کو حالیہ تسلیم کیا جائے گا، یا پھر اسے زائدہ قرار دیا جائے گا۔ ساری صورتیں ممکن ہیں۔ بعض روایات میں «اللّٰهُمَّ! رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ» بھی آیا ہے۔
«يَهْوِي» باب «ضَرَبَ يَضْرِبُ» سے ماخوذ ہے، یعنی جھکنا، مائل ہو جانا، گر جانا۔
فوائد و مسائل:
① نماز میں جو تکبیریں کہی جاتی ہیں ان میں سے پہلی تکبیر کو تکبیر تحریمہ، تکبیر افتتاح یا تکبیر اولیٰ کہتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ اب نماز میں داخلے کے بعد وہ سارے کام اور چیزیں حرام ہو گئیں جو نماز شروع کرنے سے پہلے حلال تھیں۔ باقی تکبیرات کو تکبیرات انتقال کہتے ہیں، یعنی ایک رکن نماز سے دوسرے رکن کی طرف منتقل ہونے کی تکبیریں۔
➋ پہلی تکبیر (تکبیر تحریمہ) فرض ہے اور باقی تکبیریں بعض کے نزدیک واجب ہیں مگر اکثر کے نزدیک مسنون ہیں۔
➌ بنو امیہ کے دور میں بعض امرائے بنو امیہ نے ان تکبیروں کو اہمیت نہ دی اور معمولی سمجھ کر چھوڑ دیا تھا مگر اس دور کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہ لوگوں کو ان کے مسنون ہونے کی تعلیم و یاد دہانی کراتے رہتے تھے تاکہ لوگ سنت نبوی پر عمل پیرا رہیں اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کا تعلق منقطع نہ ہونے پائے۔
➍ ہر دور میں علماۓ حق کا فریضہ یہ ہے کہ وہ نادان اور جاہل لوگوں کو سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اہمیت و فضیلت سے آگاہ رکھیں اور انکار سنت کے فتنے سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کرتے رہیں۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 232