شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) خَزِيْر: گوشت کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے اس کو کھلے پانی میں پکانا...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
خَزِيْر:
گوشت کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے اس کو کھلے پانی میں پکانا اور پکنے کے بعد چولہے پر ہی گوشت پر آٹا چھڑک دینا۔
(2)
ثَابَ رِجَالٌ مِّنْ أَهْلِ الدَّار:
محلہ کے بہت سارے لوگ جمع ہوگئے یہاں دار سے مراد محلہ ہے،
احاطہ یا حویلی نہیں۔
(3)
سَرَاتِهِمْ:
سَرَات سَري کی جمع ہے،
سردار۔
فوائد ومسائل:
(1)
کسی صاحب علم و فضل شخصیت کو خیر و برکت کے لیے گھر بلانا جائز ہے تاکہ اس سے کسی نیک کام کا افتتاح کروایا جائے۔
(2)
کسی متقی اور پرہیز گار شخصیت سے مسجد کا افتتاح کروانا اور اس سے نماز پڑھوانا جائز ہے اسی طرح ضرورت کے لیے گھر میں نماز کے لیے جگہ مخصوص کرانا اور اس میں قابل احترام شخصیت سے نماز پڑھانے اپیل کرنا اور بعد میں خود اس جگہ نماز پڑھنا درست ہے۔
(3)
اگر کوئی انسان کسی بزرگ اور محترم شخصیت کو کسی نیک مقصد کی خاطرگھر میں بلائے تو اس کو اس کی دعوت کو قبول کر کے اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے اور ایسے موقع پر کھانے کا اہتمام کرنا بھی درست ہے۔
(4)
وعدہ کو پورا کرنے کی نیت سے إن شاء اللہ کہنا چاہیے اس کو فرار کا بہانا نہیں بنانا چاہیے۔
(5)
اگر کسی بزرگ اور قابل احترام شخصیت کو بلایا جائے تو وہ اپنے ساتھ اپنے رفیق کو لے جا سکتا ہے۔
(6)
اگر کسی شخص کو گھر بلایا جائے تو وہ بلا اجازت گھر میں داخل نہیں ہو سکتا اس کو اندر داخل ہونے کے لیے اجازت لینی ہو گی۔
(7)
کسی شخص کو جس مقصد کے لیے بلایا جائے اسے سب سے پہلے اس کو پورا کرنا چاہیے۔
(8)
کبھی کبھار نفل باجماعت ادا کیے جا سکتے ہیں اور ان کی کم ازکم تعداد دو ہے۔
(9)
اگر کسی جگہ کوئی بزرگ شخصیت آئے تو اس کی خدمت اور اس سے فیض (دینی مسائل)
حاصل کرنے کے لیے وہاں کے لوگوں کو جمع ہونا چاہیے۔
(10)
اگر کوئی انسان کسی مجبوری اور عذر کی بنا پر مسجد میں حاضر نہ ہو سکتا ہو۔
تو اس کے لیے گھر پر نماز پڑھنا جائز ہے-(11)
کسی قرینہ کی بنا پر کسی پر نقد و تبصرہ کرنا یہ الزام تراشی اور جرم نہیں ہے لیکن اگر سننے والے کے سامنے اس سے بہتر قرینہ اور علامت اس کے خلاف موجود ہو تو اس کو نقد اور تبصرہ کرنے والے کی اصلاح کرنی چاہیے کہ تمھارا قیافہ درست نہیں ہے۔
(12)
منافقوں سے میل جول رکھنا جبکہ انسان خود ان سے متأثر نہ ہو اور ان کی حرکات کو درست نہ سمجھتا ہو جائز ہے۔
(13)
لَاإِلٰهَ إِلَّاالله دین کو قبول کرنے کا عنوان ہے اور اس بات کا عہد کرنا ہے کہ میں مکمل دین کو قبول کرتا ہوں اور اس پر عمل پیرا ہونے کا عہد کرتا ہوں۔
(14)
صدق دل سے دین کو قبول کرنا اور اس پر عمل پیرا ہونے کا جذبہ خالص رکھنا جنت میں جانے کی ضمانت ہے۔
(15)
اس حدیث سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کے دلوں کے حالات سے آگاہ تھے کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابن دخشن کو منافق کہنے والے کو مخاطب کر کے فرمایا تھا۔
(الا تَرَاهُ)
کیا تم اس کو دیکھتے نہیں ہو کہ اس نے لَاإِلٰهَ إِلَّاالله کا اقرار،
اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے کیا ہے تو کیا وہ انسان اس کے دل کے حالات سے آگاہی حاصل کر سکتا تھا کسی کے اعمال وافعال اور سیرت وکردار کو دیکھ کر۔
اس کے بارے میں فیصلہ کیا جا سکتا ہے قرآن مجید میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے فرمایا گیا ہے:
﴿فَلَعَرَفْتَهُم بِسِيمَاهُمْ ۚ وَلَتَعْرِفَنَّهُمْ فِي لَحْنِ الْقَوْلِ ۚ ﴾ ”آپ ان کو علامت سے پہچان لیں گے اور آپ ان کو ان کے بات کرنے کے ڈھنگ اور اسلوب سے جان لیں گے۔
“ دلوں کے حالات کے بارے میں تو فرمایا گیا:
﴿لَا تَعْلَمُهُمْ ۖ نَحْنُ نَعْلَمُهُمْ﴾ ”آپ ان کو نہیں جانتے ہم ہی ان کو جانتے ہیں۔
“ (16)
نابینا انسان امام بن سکتا ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1496