🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: امام زہری کا مقصد یہ ہے کہ عتبان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث کا...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
امام زہری کا مقصد یہ ہے کہ عتبان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث کا تعلق ابتدائے اسلام سے ہے جبکہ ابھی دین کے بہت سے فرائض اور احکام نازل نہیں ہوئے تھے۔
اس لیے کوئی انسان اس دھوکا میں مبتلا نہ ہو کہ محض کلمہ کے اقرارسے انسان آگ سے بچ جائے گا اور حضرت ایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بھی یہی مفہوم لے کر (کہ محض کلمہ نجات کا باعث ہے)
اس کا فرمان نبوی ہونے سے انکار کیا لیکن ہمارے بیان کردہ مفہوم کے مطابق اس حدیث میں کوئی اشکال نہیں ہے اور اس کی پوری وضاحت کتاب الایمان میں گزر چکی ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1497