🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: مِنْ طُوْلِ مَالُبِسَ: کثرت استعمال کی بنا پر یہاں لباس استعمال کے معنی میں ہے،...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
مِنْ طُوْلِ مَالُبِسَ:
کثرت استعمال کی بنا پر یہاں لباس استعمال کے معنی میں ہے،
یعنی کافی دیر سے وہ چٹائی بچھی ہوئی تھی،
اس لیے گردوغبار پڑنے سے سیاہ ہو چکی تھی۔
فوائد ومسائل:
(1)
کسی صاحب علم و فضل کے لیے کھانا تیار کرنا اور اس کے لیے اس کو اپنے گھر بلانا درست ہے۔
(2)
کسی مقصد کے لیے نماز کے اوقات کے سوا بغیر گھروالوں کے مطالبہ کے ان کے گھر میں نفل نماز باجماعت ادا کرنا درست ہے اور گھر میں بچوں اور عورتوں کو نماز کا طریقہ سکھانے کے لیے باجماعت کرانا صحیح ہے۔
(3)
اگر امام کے ساتھ دو مقتدی ہوں تو وہ پیچھے کھڑے ہوں گے اور عورت بچوں کی صف میں بھی کھڑی نہیں ہو سکتی۔
(4)
زمین پر کوئی پاک چیز بچھا کر اس پر نماز پڑھی جا سکتی ہے مٹی پر نماز پڑھنا لازم نہیں ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1499