🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) بقاع: بقعة کی جمع ہے، قطعہ زمین، زمین کا ٹکڑا۔ (2) آثَار: اثر کی...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
بقاع:
بقعة کی جمع ہے،
قطعہ زمین،
زمین کا ٹکڑا۔
(2)
آثَار:
اثر کی جمع ہے،
پاؤں کا نشان۔
فوائد ومسائل:
مسجد کے قریب صرف اس غرض کے تحت جگہ لینا کہ زیادہ دور سے چل کر نہ آنا پڑے۔
درست نہیں ہے کیونکہ انسان جس قدر مسجد سے دور ہو گا اس قدر اس کو اہتمام زیادہ کرنا پڑے گا نماز کے لیے زیادہ فکرمندی زیادہ مشقت اور دور کی مسافت زیادہ وقت کی طالب ہو گی تو یہ ہر چیز اجرو ثواب اور فضیلت کا باعث ہو گی اگر اس کا سبب کوئی اور چیز ہو مثلاً مسجد کے قریب ہونے کی وجہ سے بچے مسجد میں پڑھ سکیں گے بوڑھے اور مریض کے لیے بھی جماعت کے لیے مسجد میں جانا آسان ہو گا ہمارے لیے تکبیر تحریمہ میں شرکت آسان ہو گی تو اس نیت کے تحت مسجد کے قریب آنا درست ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1520