🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: نماز پڑھنے سے انسان کے صغیرہ گناہ معاف ہو جاتے ہیں کیونکہ چھوٹے گناہوں کے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
نماز پڑھنے سے انسان کے صغیرہ گناہ معاف ہو جاتے ہیں کیونکہ چھوٹے گناہوں کے اثرات ظاہر بدن پر ہوتے ہیں اس لیے ان کا ازالہ آسان ہوتا ہے جس طرح جسم کی میل اگر انسان کے مساموں میں داخل نہ ہو یا کپڑے میں میل جذب نہ ہو تو اس کا دھونا آسان ہوتا ہے لیکن اگر جسم پر لگنے والی میل اس کے اندر سرایت کر جائے تو اس کو محض صابون سے صاف کرنا بھی آسان نہیں ہوتا کبیرہ گناہوں کے اثرات انسان کے دل کو متاثر کرتے ہیں اس لیے وہ توبہ یا اللہ تعالیٰ کی خصوصی رحمت کے بغیر معاف نہیں ہوتے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1522