🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) سِلْم: اسلام لانا، مسلمان ہونا۔ سلطان سیادت وحکومت۔ (2) تَكْرِمَتِه: اس کی عزت وتکریم...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
سِلْم:
اسلام لانا،
مسلمان ہونا۔
سلطان سیادت وحکومت۔
(2)
تَكْرِمَتِه:
اس کی عزت وتکریم کی جگہ،
کسی کی مسند۔
یعنی مستقل امام کی اجازت کے بغیر اس کی جگہ پر امامت نہیں کروائی جا سکتی اور کسی کے گھر اس کی مخصوص جگہ پر اس کی اجازت کے بغیر بیٹھا نہیں جا سکتا۔
فوائد ومسائل:
عہد نبوی میں فضیلت کا مدار دین و تقوی تھا اس لیے سب سے پہلا معیار فضیلت قرآن مجید کے ساتھ شغف و تعلق تھا۔
نماز کی امامت کے لیے زیادہ اہل اور موزوں وہ شخص ہے۔
جو کتاب اللہ کے ساتھ شغف وربط میں دوسروں سے فائق ہو فضیلت کا دوسرا معیار سنت کا علم ہے اور ظاہر ہے اگر أقرأہ سے مراد کتاب اللہ کا علم رکھنے والا ہو تو پھر جو سنت کا زیادہ علم رکھتا ہو گا۔
وہی قرآن کا زیادہ علم رکھتا ہو گا کیونکہ سنت ہی قرآن کی شراح اور مفسر ہے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جو قرآن پڑھتے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو اس کے حقائق و معارف اور اس پر عمل کا طریقہ بھی بتاتے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں تیسرا معیار فضیلت ہجرت میں مقدم ہونا تھا اب یہ چیز باقی نہیں رہی اس لیے علماء نے اس کی جگہ صلاح و تقوی میں فوقیت و برتری کو تیسرا معیار قراردیا ہے ترجیح کا چوتھا معیار آپ نے اس میں پہلے اسلام لانے کو قراردیا ہے اور اگلی حدیث میں عمر میں بزرگی کو معیار قراردیا ہے یعنی اس کو مسلمان ہوئی زیادہ عرصہ ہو چکا ہو خلاصہ کلام یہ ہے کہ جماعت میں جو شخص سب سے بہتر اور افضل ہو اس کو امام بنایا جائے آج کل اس اہم ہدایت سے تغافل برتا جا رہا ہے اس لیے امت میں بہت سی خرابیوں نے راہ بنا لی ہے اور امت کا شیراز بکھر گیا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1532