شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) وَطْأَتَكَ: وَطْأً پامالی کرنا، روندنا، مقصد یہ ہے ان کا مؤاخذہ فرما۔ (2) سِنِين:...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
وَطْأَتَكَ:
وَطْأً پامالی کرنا،
روندنا،
مقصد یہ ہے ان کا مؤاخذہ فرما۔
(2)
سِنِين:
سنة کی جمع ہے یہ لفظ قحط سالی کے لیے استعمال ہوتا ہے،
مقصد یہ ہے کہ ان کو قحط سالی سے دوچار فرما۔
(3)
قَدِمُوا:
وہ آ چکے ہیں،
بعض حضرات نے اس کا ترجمہ مَاتُوا کیا ہے،
جو درست نہیں ہے کیونکہ سلمہ بن ہشام 14 ہجری میں فوت ہوئے ہیں اور عیاش بن ابی ربیعہ 15 ہجری میں،
صرف ولید بن ولید آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پہنچتے ہی وفات پا گئے تھے۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ مسلمان قیدیوں کی خلاصی اور نجات کے لیے نماز میں دعا کی جا سکتی ہے۔
ولید بن ولید،
خالد بن ولید کے بھائی ہیں۔
سلمہ بن ہشام ابوجہل کا بھائی ہے اور عیاش بن ابی ربیعہ بھی ابوجہل کا ماں کی طرف سے بھائی ہے۔
یہ تینوں مشرکین مکہ کی قید میں تھے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کے نتیجے میں مشرکوں کی قید سے چھوٹ کر بھاگ آئے اور ان کی آمد کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا چھوڑ دی اس لیے دعا چھوڑنے سے اس کا منسوخ ہونا کیسے ثابت ہوا یہ تو مقصد پورا ہونے کی بنا پر ترک کر دی گئی تھی۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1542