شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: صفر 4 ہجری میں ابوبراء عامر بن مالک جو ملاعب الاسنہ کے نام سے معروف...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
صفر 4 ہجری میں ابوبراء عامر بن مالک جو ملاعب الاسنہ کے نام سے معروف تھا اور اپنی قوم کا سردار تھا۔
علاقہ نجد سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اسلام کی دعوت دی مگر اس نے نہ اسے قبول کیا نہ رد،
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بڑے مخلصانہ انداز میں یہ مشورہ دیا کہ آپ اپنے کچھ ساتھیوں کو میرے علاقہ میں بھیجیں امید ہے لوگ اسلام قبول کر لیں گے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لوگ میری پناہ میں ہوں گے،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تعلیم وتبلیغ کے لیے ستر قاری بھیجے تاکہ وہ معلم اور داعی کا فریضہ سرانجام دیں،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا امیر منذر بن عمرو کو مقرر فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوبراء کے بھتیجے عامر بن طفیل کےنام خط دیا تھا جب یہ وفد بئر معونہ نامی جگہ پر پہنچا تو وہاں سے حرام بن ملحان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا خط لے کر عامر بن طفیل کی طرف روانہ ہوئے،
اس نے خط دیکھے بغیر ہی اپنے آدمی کو اشارہ کر کے ان کو قتل کروا دیا۔
پھر اپنی قوم بنو عامرکو کہا کہ مدینہ سے آنے والے لوگوں پر حملہ کرو لیکن انہوں نے اپنے سردار ابوبراء کے عہد کو توڑنا گوارا نہیں کیا۔
تب اس نے بنو سلیم کی شاخوں یعنی رعل،
ذکوان،
لحیان اور عصیہ کو اس کام پر آمادہ کیا ان لوگوں نے مسلمان قاریوں کو شہید کر دیا صرف دو آدمی زندہ بچے،
آپ کو اس واقعہ کی اطلاع ملی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بے حد دکھ ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان قبائل کے خلاف ایک ماہ تک قنوت نازل فرمائی۔
ان شہداء کی خواہش پر اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس واقعہ کی اطلاع دی اور ان کا پیغام پہنچا دیا جس کو وقتی طور پر پڑھا گیا پھر وہ منسوخ ہو گیا منسوخ شدہ آیات چونکہ اب قرآن میں نہیں ہیں اس لیے وہ تواتر سے ثابت نہیں ہیں۔
نوٹ۔
اس واقعہ بئیر معونہ سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو علم غیب نہ تھا وگرنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ابوبراء کے کہنے پر سترمنتخب افراد کو اس کے علاقہ میں نہ بھیجتے لیکن علامہ سعیدی اس کا انتہائی مضحکہ خیز جواب دیتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کی شہادت کا علم تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل نجد کے مطالبہ تبلیغ پر انہیں نجد بھیج دیا تاکہ کل قیامت کے دن وہ یہ نہ کہہ سکیں کہ ہم نے تو قبول اسلام کے لیے تیرے نبی سے مبلغ مانگتے تھے،
اس نے نہیں بھیجے۔
(شرح صحیح مسلم: 2/ 332)
حالانکہ اوپر یہ لکھا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوبراء کے کہنے پر صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین کو بھیجا تھا اور اس نے ان کی حفاظت کی ضمانت دی تھی،
اس کی ضمانت پر بھیجا تھا۔
پھر اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو معلوم تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس قدر رنج وملال کا اظہار کیوں فرمایا اور ایک ماہ تک ان کے خلاف دعا کیوں فرمائی حتیٰ کہ اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو روک دیا،
مزید برآں یہ لوگ اہل نجد تک تو پہنچے ہی نہیں۔
بئرمعونہ تو مکہ اور عسفان کے درمیان ہذیل کا علاقہ ہے۔
عامر بن طفیل نے تو ان کو راستہ میں ہی روک لیا تھا۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1545