شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے جواب سے معلوم ہوتا ہے آپﷺ قنوت ہمیشہ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے جواب سے معلوم ہوتا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم قنوت ہمیشہ رکوع کے بعد نہیں کرتے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع سے پہلے بھی قنوت کی ہے۔
امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ اور امام احمد رحمۃ اللہ علیہ رکوع کے بعد دعائے قنوت کرنے کے قائل ہیں۔
صحیح روایات کی روشنی میں قنوت نازلہ رکوع کے بلند آوازسے ہے۔
اس میں ہاتھ اٹھائے جائیں گے اور مقتدی آمین کہیں گے۔
وتر میں قنوت امام احمد رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں ہے لیکن نسائی اورابن ماجہ کی روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم وتر میں رکوع سے پہلے قنوت کرتے تھے۔
ابن حبان کی روایت میں ہے کہ آپ نے حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو وتر میں رکوع کے بعد قنوت سکھایا۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1549