🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) لَايَلْوْي أَحَدُ عَلٰي أَحَدٍ: کوئی ایک دوسرے کی طرف مڑ کر نہیں دیکھتا تھا،...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
لَايَلْوْي أَحَدُ عَلٰي أَحَدٍ:
کوئی ایک دوسرے کی طرف مڑ کر نہیں دیکھتا تھا،
سب سیدھے رخ چل رہےتھے۔
(2)
أَبْهَارُ الليل:
تھوڑا اللیل۔
رات آدھی گزر گئی۔
(3)
نَعِسَ:
آپ کو اونگھ آ گئی۔
(4)
دَعَمْتُه:
میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سہارا دیا،
تاکہ آپ سیدھے ہو جائیں۔
(5)
تَهَوَّرَالليل:
رات کا اکثر حصہ گزرگیا۔
(6)
تَهَوَّرَ البِنَاء:
سے مأخوذ ہے،
عمارت گرنے لگی۔
(7)
يَنْجَفِل:
گرنے لگی۔
بِمَا حَفِظْت میں با سببيہ ہے اور ما مصدریہ ہے۔
یعنی بسبب (8)
حفظكَ:
تیرے حفاظت کرنے کے سبب،
تیری حفاظت کی بنا پر۔
(9)
رَكْبٍ:
راكب کی جمع ہے۔
سوار،
مِيْضَأَةٍ:
لوٹا،
وضو کرنے کا برتن۔
(10)
وضو،
دون وضوء:
عام وضو سے ہلکا۔
عام وضوء سے کم پانی استعمال کیا۔
(11)
يَهْمِسُ إِلٰي بَعْضٍ:
ایک دوسرے سے آہستگی کے ساتھ گفتگو کرنا۔
(12)
أُسْوَة:
نمونہ ماڈل۔
(13)
لَيْسَ فِي النَّومِ تَفْرِيْط:
سوئے سوئے غیر اختیاری طور پر نماز فوت ہو جائے تو یہ تقصیر اور کوتاہی نہیں ہے۔
(14)
مَاتَرَوْنَ النَّاسَ صَنَعُوا:
ثُمَّ قَالَ:
مقصد یہ ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورج نکلنے کے بعد،
ان پیچھے رہ جانے والے ساتھیوں کو صبح کی نماز پڑھا دی تو ان سے پوچھا تمہارے خیال میں دوسرے ساتھیوں کا ہمارے بارے میں کیا خیال ہے کہ ہم کہاں ہیں؟ فوائد ومسائل:
1۔
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سفر کے سلسلے میں تمام ساتھیوں کو اعتماد میں لیا اور ان کو صورت حال سے پوری طرح آگاہ فرمایا تاکہ وہ ذہنی طور پر تیار ہو جائیں اور اس سفر میں بہت سے معجزات ظہور پذیر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آئندہ پیش آنے والے واقعات سے بھی آگاہ فرمایا لیکن اس کا یہ معنی نہیں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسی قوت حاصل تھی جس چیز سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم غیب کو جان لیتے تھے۔
رسول اللہ تعالیٰ کی نگرانی اور حفاظت میں ہوتا ہے۔
اس لیے اللہ تعالیٰ نے اپنی حکمت ومصلحت کے تحت جس سے آگاہ کرنا چاہتا ہے آگاہ فرما دیتا ہے اور جس کو مخفی رکھنا چاہتا ہے۔
اپنی حکمت کے تحت پوشیدہ رکھتا ہے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو صبح کے وقت سے آگاہ نہیں فرمایا۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کے اہتمام کی خاطر ڈیوٹی مقرر کی تھی۔
محافظ بھی سو گئے لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس واقعہ سے آگاہ نہیں فرمایا کہ یہ واقعہ بھی پیش آئے گا اور نہ ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی اونگھ اور ابوقتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بار بار سہارا دینے کا پتہ چلا۔
2۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نیند کی مجبوری کے تحت ساتھیوں سے الگ ہو کر لیٹ گئے اور ساتھیوں کو نماز کے بارے میں تاکید فرمائی۔
لیکن سب نیند کے ہاتھوں مجبور ہو کر سو گئے۔
سورج کے کافی بلند ہونے کےبعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہوئے۔
لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ساتھیوں کو سرزنش اور توبیخ نہیں فرمائی۔
بلکہ ساتھی جب اس سلسلہ میں پریشان ہوئے کہ اس کوتاہی کا کفارہ کیا ہو گا تو ان کو حوصلہ دیا۔
3۔
حضرت ابوقتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی خدمت کا اعتراف فرمایا اور اس کو دعائے خیر دی۔
4۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فوت شدہ نماز کو پورے اہتمام کے ساتھ باجماعت ادا فرمایا اور غفلت والی جگہ کو چھوڑ کر نماز ادا کی اورساتھیوں کو بتا دیا۔
اگر غیر شعوری اور غیر ارادی طور پر سونے کی وجہ سے نماز کاوقت نکل جائے تو انسان معذور تصور ہو گا گناہ گار نہیں ہو گا۔
ہاں اس کو نیند سے بیدار ہونے کے بعد نماز پڑھ لینی چاہیے اور آئندہ نماز اپنے وقت پر پڑھے تاخیر کو عادت نہ بنا لے۔
یہ مقصد نہیں کہ اگلے دن دوبارہ وقت پر اس نماز کا اعادہ کرے جان بوجھ کر نماز میں تاخیر کرنا درست نہیں ہے۔
5۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضوء کے برتن سے تخفیف کے ساتھ وضوء کیا اوراس میں کچھ پانی رہنے دیا اور ابوقتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بتا دیا کہ اس برتن کی حفاظت کرنا۔
یہ ایک عجیب خبر کا باعث بنے گا اور ایسے ہی ہوا کہ جب صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین نے پیاس سے ہلاکت کی شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا حوصلہ کرو۔
کسی قسم کی ہلاکت سے دوچار نہیں ہو گے۔
اس معمولی پانی میں اتنی برکت ہوئی کہ سب ساتھی اس سے سیراب ہو گئے اور جب سینکڑوں ساتھی معمولی پانی دیکھ کر ایک دوسرے سے پہلے پانی لینے کی کوشش کرنے لگے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا آرام وسکون سے پانی لو۔
تم سب سیراب اور آسودہ ہو جاؤ گے اور ایسا ہی ہوا کہ سکون واطمینان سے اپنی اپنی باری پر پانی لے کر تمام لوگ سیراب ہو گئے۔
6۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ساتھیوں سے پیچھے رہ کر نماز پڑھی تو نماز پڑھنے کے بعد دوسرے ساتھیوں میں ہونے والی گفتگو سے آگاہ فرمایا اور یہ بھی بتا دیا ابوبکر اورعمر رضوان اللہ عنھم اجمعین نے صحیح بات کی ہے اگر لوگ ان کی بات مان کر ہمارا انتظار کریں گے تو یہی فیصلہ صحیح ہو گا اور ہم ان تک پہنچ جائیں گے۔
7۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ لوگوں کو پانی پلا رہے تھے اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سب سے آخر میں پانی نوش فرمایا اور اس بات کی عملی تعلیم دی کہ:
(ساقي القوم آخرهم شربًا)
پانی پلانے والا سب سے آخر میں پیتا ہے۔
8۔
حضرت ابوقتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جس سفر کا واقعہ بیان کیا ہے۔
اگرچہ اس میں بھی عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ موجود تھے لیکن جو واقعہ انہوں نے خود بیان کیا ہے وہ اس سے الگ واقعہ ہے۔
لیکن یہ ممکن ہے دونوں واقعات ایک ہی سفرمیں پیش آئے ہوں۔
ایک واقعہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ صرف سات ساتھی تھے اور دوسرے واقعہ میں سب ساتھی ساتھ تھے جیسا کہ اگلی حدیث میں آ رہا ہے۔
9۔
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ تم زوال کے بعد سے لے کر رات بھر چلنے کے بعد پانی پر پہنچو گے ایسے ہی ہوا جب لوگ پانی میں برکت کے بعد سیراب ہو کر آسودہ حالت میں چل پڑے تو پانی پر پہنچ گئے اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سفر میں جتنی پیشن گوئیاں فرمائی تھیں پوری ہو گئیں۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1562