الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
لغوی تشریح : «فَضَعْ» اس میں ”فا“ جزائیہ ہے اور «ضَعْ» «وَضَع» سے امر کا صیغہ ہے۔ معنی اس...
لغوی تشریح:
«فَضَعْ» اس میں ”فا“ جزائیہ ہے اور «ضَعْ» «وَضَع» سے امر کا صیغہ ہے۔ معنی اس کے یہ ہوئے کہ دونوں ہتھیلیوں کو زمین پر ٹکا دو۔ رکھ دو۔
فوائد و مسائل:
➊ اس حدیث میں سجدہ کرتے وقت ہتھیلیوں کو زمین پر رکھنے اور کہنیوں کو اوپر اٹھانے کا حکم ہے، البتہ ابوداود میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک روز صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے لمبا سجدہ کرنے کی وجہ سے تھکاوٹ کا شکوہ کیا تو آپ نے انہیں کہنیوں کو گھٹنوں پر رکھ کر ذرا آرام لینے کی اجازت مرحمت فرما دی۔ [سنن أبى داود، الصلاة، باب الرخصة فى ذلك للضرورة، حديث: 902] مگر یہ روایت سنداً صحیح نہیں۔ بصورت دیگر یہ عذر پر محمول ہے۔
➋ اکثر و بیشتر روایات میں یہی مذکور ہے کہ سجدے میں آپ کی کہنیاں نہ تو زمین پر لگتیں اور نہ رانوں وغیرہ سے، جس کی وجہ سے آپ کی بغلوں کی سفیدی نظر آتی۔ آپ کا یہ عمل امت کے ہر فرد کے لیے ہے، خواہ مرد ہو یا عورت۔
➌ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم بھی یہ ہے کہ «صَلُّوْا كَمَا رَأَيْتُمُونِي أُصَلِّي» ”تم اسی طرح نماز پڑھو جیسے تم مجھے نماز پڑھتے ہوئے دیکھتے ہو۔“ [صحيح البخاري، الأذان، باب الأذان للمسافرين إذا كانوا جماعة۔۔۔، حديث: 631] کسی بھی صحیح و مرفوع روایت میں عورت کے لیے اس کے برعکس حکم ثابت نہیں۔
راویٔ حدیث: (سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہما) ابوعمارہ ان کی کنیت ہے۔ براء کی ”با“ پر فتحہ اور ”را“ مخفف ہے۔ سلسلۂ نسب یوں ہے: براء بن عازب بن حارث بن عدی۔ انصار کے قبیلہ اوس کے فرد تھے، اس لیے انصاری اور اوسی کہلائے۔ باپ اور بیٹا دونوں شرف صحابیت سے بہرہ ور ہوئے۔ غزوہ بدر کے موقع پر کم عمری کی وجہ سے شریک جہاد نہ ہو سکے۔ پہلا معرکہ جس میں انہوں نے شرکت کی وہ احد یا خندق (دونوں میں سے کوئی ایک) الری کو فتح کیا۔ جنگ جمل، جنگ صفین اور معرکہ نہروان میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے رفقاء میں سے تھے۔ کوفہ میں 72 ہجری میں فوت ہوئے۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 236