🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ انسان جس...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ انسان جس وقت بھی نیند سے بیدار ہو یا بھول جانے کی صورت میں جب نماز یاد آ جائے وہ نماز پڑھ لے گا۔
ہاں بلاسبب اورعمداً اوقات مکروہ میں نماز پڑھنا درست نہیں ہے۔
امام مالک رحمۃ اللہ علیہ،
امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ اور امام احمد رحمۃ اللہ علیہ کا یہی مسلک ہے کہ اوقات مکروہ میں نماز کی قضائی دی جا سکتی ہے۔
احناف کے نزدیک ان اوقات میں نماز کی قضائی دینا بھی درست نہیں ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1569