شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث میں حجۃ الوداع کے سفر کی طرف اشارہ ہے آپﷺ چار ذوالحجہ کو...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث میں حجۃ الوداع کے سفر کی طرف اشارہ ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم چار ذوالحجہ کو مکہ مکرمہ پہنچے تھے۔
پھر آٹھ ذوالحجہ کو صبح کے بعد منیٰ چلے گئے اور نو ذوالحجہ صبح کی نماز کے بعدعرفات چلے گئے۔
دس ذوالحجہ کی رات مزدلفہ میں گزاری اور سورج نکلنے سے پہلے منیٰ کی طرف واپس آ گئے اورتیرہ ذوالحجہ تک منیٰ میں رہے اور چودہ ذوالحجہ کو فجر سے پہلے مدینہ منورہ کی طرف سفر اختیار کر لیا۔
اس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ مکرمہ اور اس کے گردونواح میں دس دن گزارے خاص طور پر مکہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیس نمازیں ادا کیں۔
اس لیے امام مالک رحمۃ اللہ علیہ،
امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ اور امام احمد رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک قصر بیس نماز تک ہے۔
اگر اس سے زائد عرصہ قیام کرنا ہو تو شروع ہی سے نماز پوری پڑھنی ہو گی اور احناف نے فتح مکہ کے ایام سے استدلال کرتے ہوئے مدت سفر پندرہ دن مقرر کی ہے حالانکہ یہ ایامِ جنگ تھے جن میں انسان اقامت کی نیت نہیں کرتا۔
علامہ غلام رسول صاحب کہتے ہیں:
یہ روایات ہمیں تب مضر ہوتیں جب ان میں تصریح ہوتی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پندرہ،
سترہ یا انیس دن قیام کی نیت کی ہوتی اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم قصر کرتے رہتے کیونکہ اگرپندرہ دن قیام کی نیت نہ ہو،
پھر قیام پندرہ دن سے زائد ہو جائے پھر بھی قصر پڑھی جاتی ہے۔
(ج: 2،
ص: 378)
احناف کے پاس پندرہ دن کے لیے بطور دلیل کوئی مرفوع حدیث نہیں ہے۔
علامہ غلام رسول نے صرف حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کا فعل پیش کیا ہے اور ان سے اس سلسلہ میں مختلف افعال منقول ہیں۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1586