🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: آپﷺ کے دور میں سواریاں ایسی تھیں کہ انسان جہاں اور جب چاہتا ان سے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں سواریاں ایسی تھیں کہ انسان جہاں اور جب چاہتا ان سے اتر سکتا تھا۔
اب عام طور پر ایسے واقعات عام ہیں کہ انسان اپنی مرضی سے سواری کو نہیں روک سکتا۔
مثلاً بس۔
ریل گاڑی اور ہوائی جہاز۔
اگر سواری انسان کی ذاتی ہو یا اس کو روکنا ممکن ہو تو نماز فرض سواری سے اتر کر پڑھنی چاہیے۔
لیکن اگر سواری اپنی نہ ہو یا سواری سے نماز کے وقت اترنا ممکن نہ ہو۔
پھر اگر دو نمازوں میں جمع تقدیم یا جمع تاخیر ممکن ہو تو اس پر عمل کر لینا چاہیے۔
لیکن اگر ریل یا ہوائی جہاز کا سفر ہو اور جمع ممکن نہ ہو تو پھر چونکہ ائمہ اربعہ کے نزدیک بالاتفاق کشتی پر نماز جائز ہے،
اس لیے ریل اور ہوائی جہاز میں فرض نماز پڑھی جا سکتی ہے۔
لیکن قبلہ رخ ہونا ضروری ہے ہاں اگر کھڑے ہو کر نماز پڑھنا ممکن نہ ہو تو پھر بیٹھ کر نماز پڑھنا جائز ہو گا۔
اگر کھڑے ہونا ممکن ہو تو پھر بیٹھنا جائز نہیں ہے۔
اور اس کے لیے علماء نے سنن ترمذی کی روایت سے بھی استدلال کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک سفر میں تھے نماز کا وقت ہو گیا۔
آسمان سےبارش ہو رہی تھی اور زمین پر کیچڑ تھا۔
تو اذان اور اقامت سواری پر کہی گئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سواری پر ہی امامت کروائی۔
اس وجہ سے امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ۔
امام احمد رحمۃ اللہ علیہ۔
اور امام مالک رحمۃ اللہ علیہ،
کے ایک قول کی رو سے ضرورت اور مجبوری کی بنا پر سواری پر فرض نماز جائز ہے۔
اسی طرح جنگی ضرورت کے تحت سواری پر فرض نماز جائز ہے۔
اس لیے اگر ریل گاڑی یا ہوائی جہاز سے اتر کر نماز پڑھنا ممکن نہ ہو تو بحری جہاز کی طرح ان پر بھی نماز پڑھ لی جائے گی۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1618