🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
لغوی تشریح : «مُتَرَبِّعًا» «تَرَبُّع» سے ماخوذ ہے۔ تربع یہ ہے کہ دائیں پاؤں کے نچلے حصے کو اپنی...
لغوی تشریح:
«مُتَرَبِّعًا» «تَرَبُّع» سے ماخوذ ہے۔ تربع یہ ہے کہ دائیں پاؤں کے نچلے حصے کو اپنی بائیں ران کے نیچے کرلینا اور بائیں قدم کا باطنی حصہ دائیں ران کے نیچے کر لینا، پھر پورے اطمینان اور سکون کے ساتھ دونوں ہتھیلیاں اپنے گھٹنوں پر اس طرح رکھنا کہ انگلیاں کھلی ہوئی ہوں، جس طرح حالت رکوع میں کھلی ہوتی ہیں۔ [سبل السلام]

فائدہ:
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ شیخ البانی رحمہ اللہ صحیح ابن خزیمہ کی تحقیق میں اس کی بابت لکھتے ہیں کہ اس کی سند صحیح ہے۔ دیکھیے: [صحيح ابن خزيمة: 89/2] بنابریں عذر اور بیماری کی حالت میں اس طرح بیٹھ کر نماز ادا کرنا صحیح ہے جیسا کہ بعض علماء مذکورہ حدیث کی بابت لکھتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھوڑے سے گر پڑے تھے، اس وجہ سے آپ نے اس طرح بیٹھ کر نماز ادا کی، لہٰذا مذکورہ روایت سے معلوم ہوا کہ عذر اور بیماری کی حالت میں اس طرح بیٹھ کر نماز ادا کرنا جائز اور مباح ہے۔ «والله اعلم»
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 238