🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: ائمہ ثلاثہ امام مالک رحمۃ اللہ علیہ، امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ اور امام احمد...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
ائمہ ثلاثہ امام مالک رحمۃ اللہ علیہ،
امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ اور امام احمد رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو جمع تاخیر پر محمول کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلی نماز کو دوسری نماز کے آغاز تک مؤخر کر کے دونوں کو دوسری نماز کے وقت میں پڑھا۔
اور احناف نے اس کو جمع صوری پرمحمول کیا ہے کہ دونوں نمازوں کو اپنے اپنے وقت میں پڑھا ہے۔
ہاں پہلی نماز اپنے آخری وقت میں اور دوسری اپنے ابتدائی وقت میں پڑھی گئی ہے۔
اسی طرح دونوں کو جمع کیا ہے لیکن پڑھا اپنے اپنے وقت میں ہے۔
ظاہر بات ہے کہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے جمع کرنے کی جو علت اور سبب بیان کی ہے یہ صورت اس کے منافی ہے کیونکہ بالکل آخری اور ابتدائی وقت کوملحوظ رکھنا آسان کام نہیں ہے اورجمع تاخیر کی مذکورہ بالا روایات کے بھی یہ تاویل منافی ہے۔
جبکہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما اس جمع کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ اور عادت قرار دے رہے ہیں جیسا کہ آگے روایت میں آ رہا ہے گویا اس طرح سفر اورحضر کی نمازوں میں جمع کی صورت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے نزدیک ایک ہی ہے۔
اگرچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےحضرمیں یہ کام صرف ایک دفعہ ہی کیا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1634