شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے اس واقعہ سے یہ بات ثابت ہوئی...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے اس واقعہ سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ انھوں نے دونوں نمازوں کو ایک نماز کے وقت میں پڑھا اور اس کو سفر والی نماز کی طرح پڑھا اس لیے اگلی روایت میں یہ الفاظ آئے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں دو نمازوں کو جمع کیا کرتے تھے اور مرفوع روایات میں جمع حقیقی کی صراحت موجود ہے اور جمع صوری تو درحقیقت جمع ہے ہی نہیں۔
اس میں تو نماز اپنے اپنے وقت میں پڑھی گئی ہے بخاری اورمسلم کی روایات میں صرف جمع تاخیر کا تذکرہ ہوا ہے کسی روایت میں جمع تقدیم کا ذکر موجود نہیں ہے۔
اس لیے جمع تقدیم کی روایات کی صحت کے بارے میں اختلاف واقع ہوا ہے بعض صحیح قرار دیتے ہیں۔
اوربعض ضعیف۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1636