شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: لَا أُمَّ لَكَ: تیری ماں نہیں ہے یا تو اپنی ماں کو نہیں جانتا، یہ...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
لَا أُمَّ لَكَ:
تیری ماں نہیں ہے یا تو اپنی ماں کو نہیں جانتا،
یہ کلمہ کسی کی تردید اور مذمت کے وقت استعمال کرتے ہیں کہ تیرا یہ کام افسوس ناک ہے۔
فوائد ومسائل:
احناف نے ایک نماز کے وقت میں دوسری نماز پڑھنے کے عدم جواز کی دلیل آیت مبارکہ:
﴿إِنَّ الصَّلَاةَ كَانَتْ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ كِتَابًا مَّوْقُوتًا﴾ (نساء: 103)
”کہ نماز مسلمانوں پر اوقات مقررہ میں فرض ہے“ پیش کرتے ہیں۔
اس کا جواب یہ ہے کہ اس آیت کا وہی مفہوم معتبر ہے جو اس کے شارح اور مبین نے جس پر قرآن اتارا گیا ہے اور معلمِ قرآن ہے،
نے ہی بیان کیا ہے۔
نیز اس آیت مبارکہ کا تعلق عام حالات سے ہے۔
اس لیے آیت کے اس ٹکڑا سے پہلے یہ الفاظ ہیں۔
﴿فَإِذَا اطْمَأْنَنْتُمْ فَأَقِيمُوا الصَّلاةَ﴾ ”جب تمھیں اطمینان اور سکون حاصل ہو تو پھر نماز کا اہتمام کرو“ مزید برآں مزدلفہ اور عرفات میں دو نمازوں کا ایک نماز کے وقت میں پڑھنا تو احناف کے نزدیک بھی جائز ہے کیا وہ اس آیت کے منافی نہیں ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1637