🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے اپنے مشاہدہ اور رؤیت کی نفی کی ہے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے اپنے مشاہدہ اور رؤیت کی نفی کی ہے مطلقاً چاشت پڑھنے کا انکار نہیں کیا۔
اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کےنہ پڑھنے کی توجیہ ایسی کی ہے جس کے دوام و ہمیشگی اور دوسروں کے سامنے پڑھنے کی نفی ہوتی ہے اس لیے ایک گروہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی اس روایت کی بنا پر اور بعض دوسری روایات کی بنا پر چاشت کی نماز نہ پڑھنے کو ترجیح دی ہے اور دوسرے گروہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پڑھنے کی رویات کی بنا پر پڑھنے کو ترجیح دی ہے اور تیسری جماعت نے کبھی کبھار پڑھنے کو ترجیح دی اور حافظ ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ نے کسی سبب کی بنا پر پڑھنے کو ترجیح دی ہے مثلاً سفر سے واپسی فتح و کامیابی کا حصول کسی کی زیارت و ملاقات کرنے کی صورت میں اس وقت مسجد میں جانے کی بنا پر شکرانہ کے طور پر یا جو کسی دن ضرورت کی بنا پر رات کو تہجد نہ پڑھ سکا تو وہ پڑھ لے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1662