🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ صلی...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی سنتوں کی دوسری رکعت میں کبھی آل عمران کی آیت نمبر 52 پڑھتے تھے اور کبھی آیت نمبر 64 لیکن پہلی رکعت میں البقرہ کی آیت 136 پڑھتے تھے اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت سے:
﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾ اور ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ پڑھنا ثابت ہے اس طرح یہ تین قسم کی قراءت ثابت ہوتی ہے ان میں سے جس کو بھی پڑھ لیا جائے بہتر ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1693