شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: (1) ظہر سے پہلے عام طور پر آپﷺ چار رکعت پڑھتے تھے اور بعض دفعہ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
(1)
ظہر سے پہلے عام طور پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم چار رکعت پڑھتے تھے اور بعض دفعہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعت بھی پڑھی ہیں۔
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر سے پہلے چار رکعت نہیں چھوڑتے تھے دوسری روایت میں ہے اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ظہر سے پہلے چار رکعات رہ جاتیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کے بعد کی دو رکعت کے بعد چار رکعات پڑھتے تھے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سنتوں کی قضائی دیتے تھے اور ظہر کے بعد بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چار رکعات پڑھنے کی ترغیب دی ہے جیسا کہ اُم حبیبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی سنن اربعہ میں صحیح روایت ہے کہ جو کوئی ظہر سے پہلے چار رکعات اور ظہر کے بعد چار رکعات کی پابندی کرے گا۔
اللہ تعالیٰ اس کو دوزخ کی آگ پر حرام کردے گا۔
(2)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم سنن اور نوافل گھر میں پڑھتے تھے اور اس کی ترغیب دیتے تھے خاص کر مغرب،
عشاء،
فجر اور جمعہ کی سنتیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھر پر ادا فرماتے تھے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1698