شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فعل...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فعل بیان کرنے سے یہ مقصد تھا کہ ضرورت اور مجبوری کی صورت میں بیٹھ کر نماز پڑھی جا سکتی ہے اگر بیٹھ کر نماز نہ ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ کر نماز نہ پڑھتے جمہور آئمہ کے نزدیک سنن و نوافل بیٹھ کر پڑھنا جائز ہیں اگر کوئی شخص قیام کی قدرت نہیں رکھتا یا کسی عذر یا مجبوری کی بنا پر سنن و نوافل بیٹھ کر پڑھتا ہے تو اس کے اجرو ثواب میں کمی نہیں ہو گی اور اگر قدرت کے باوجود بیٹھ کر پڑھتا ہے تو اس کو آدھا ثواب ملے گا۔
فرض نماز قدرت کے باوجود بیٹھ کر پڑھے گا تو نماز نہیں ہو گی کیونکہ قیام فرض ہے کسی عذر اور مجبوری کے سوا اس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1701