شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا کہ آپﷺ تہجد میں طویل قرآءت...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تہجد میں طویل قرآءت فرماتے تھے جب تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم عمررسیدہ نہیں ہوئے اور جسم مبارک بھاری نہیں ہوا تھا تب تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم قرآءت کھڑے ہو کر فرماتے رہے جب طبیعت میں عمر رسیدگی کے آثار نمایاں ہو گئے جسم بوجھل ہو گیا تو طویل قرآءت کھڑے کھڑے مشکل ہو گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ طریقہ اختیار کیا کہ کچھ رکعات کھڑے ہو کر پڑھ لیتے اور کچھ بیٹھ کر اور بعض دفعہ ایسے بھی کیا کہ قرآءت کھڑے ہو کر شروع کرنے کی بجائے بیٹھ کر شروع کی اور آخر ٍٍٍٍٍمیں کھڑے ہوگئے۔
اس لیے یہ جائز ہے کہ انسان بیٹھ کر نماز شروع کرے اور پھر کھڑا ہو جائے یا کھڑے ہو کر نماز شروع کرے اور پھر بیٹھ جائے ظاہر ہے اس کی ضرورت اس صورت میں پیش آئے گی جب قرآءت طویل کرنی ہو۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1705