🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: (1) انسان کس قدر عظمت و بزرگی کا مالک ہو اور اس سے لوگوں کو...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
(1)
انسان کس قدر عظمت و بزرگی کا مالک ہو اور اس سے لوگوں کو کیسی ہی عقیدت و محبت ہو اگر اس کے قول و فعل میں توافق نہ ہو بلکہ تضاد ہو تو دیکھنے والا اس کی بنا پر حیرت واستعجاب میں مبتلا ہو جاتا ہے اور یہی چاہتا ہےکہ اس کے قول و فعل میں یکسانیت ہونی چاہیے تضاد نہیں۔
اور آج ہمارے قول وفعل کا تضاد ایک معمول بن چکا ہے جس کی بنا پر ہمارے قول کا اثر ختم ہو گیا ہے اور امت تباہی کا شکار ہو گئی ہے۔
(2)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ امتیاز اور خصوصیت حاصل ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اگر قدرت کے باوجود بیٹھ کر نماز پڑھتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پورا ثواب ملتا لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عموماً ضعف اور کمزوری کی بنا پر ہی بیٹھ کر نماز پڑھی ہے،
جیسا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا و حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی روایات سے یہ بات کھل کر سامنے آ گئی ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1716