شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: آپﷺ رات کی نماز میں قیام بہت ہی لمبا فرماتے تھے اس لیے عائشہ رضی...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم رات کی نماز میں قیام بہت ہی لمبا فرماتے تھے اس لیے عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں ان کے حسن و طول کے بارے میں سوال کی ضرورت نہیں ہے۔
اس بنا پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم چار رکعات پڑھنے کے بعد کچھ وقفہ فرماتے پھر چار رکعات کے بعد وقفہ فرماتے اور پھر آخر میں تین رکعات پڑھتے،
لیکن ان کے پڑھنے کی کیفیت وہی تھی جو حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی پہلی روایت میں گزر چکی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم رات کی نماز دو دو رکعت کر کے پڑھتے تھے۔
اور آخرمیں ایک وتر پڑھتے تھے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1723