🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ اَوَّابین کی نماز کا وقت وہ ہے جبکہ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ اَوَّابین کی نماز کا وقت وہ ہے جبکہ لوگ راحت وآرام کے لیے مائل ہو چکے ہوتے ہیں یعنی زوال سے کچھ پہلے سورج کے طلوع ہونے سے لے کر زوال شمس تک جو نماز پڑھی جاتی ہے۔
وقت کے لحاظ سے اس کے مختلف نام ہیں،
سورج کے اچھی طرح طلوع ہونے کے بعد اشراق،
خاصا بلند ہونے پر ضحیٰ (چاشت)
اور زوال سے کچھ وقت پہلے صَلٰوۃُ الْاَوَّابِیْن چونکہ یہ راحت وسکون اور آرام کا وقت ہے اس لیے اس کو افضل اور بہتر قرار دیا گیا ہے۔
کیونکہ انسان اپنی راحت و آرام کو قربان کر کے یہ نماز پڑھتا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1747