شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ رات کی نماز دو، دو رکعت پر سلام...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ رات کی نماز دو،
دو رکعت پر سلام پھیر کر پڑھنا بہتر ہے اور حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے اس کا یہی مطلب سمجھا ہے۔
اس لیے احناف کی یہ تاویل کی وہ دوسری رکعت پر بیٹھ کر اٹھتے۔
ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے فہم اور حدیث کے ظاہری مفہوم کے خلاف ہے اور احناف کے ہاں تو فہم راوی کو اس کی حدیث پر بھی ترجیح حاصل ہے۔
اور یہاں فہم راوی کو نظر انداز صرف اس لیے کیا گیا ہے تاکہ وتر کی ایک رکعت کو تسلیم نہ کرنا پڑے اور یہ تاویل کی جا سکے کہ آخری دوگانہ کے ساتھ دو رکعت کی بجائے ایک رکعت پڑھ کر تین وتر پڑھ لیے جائیں،
حالانکہ یہ تاویل حدیث کے آخری الفاظ کہ یہ رکعت اس کی ساری نماز کو وتر بنا دے گی کے منافی ہے کیونکہ اس سے تو آخری دوگانہ وتر بنا ہے،
پھر اس کو پہلے دوگانوں سے ملانے کی کیا ضرورت ہے؟

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 1748